بالی وڈ گلوکار سونو نگم کومساجد کی اذان سے پریشانی ہوتی ہے اور اذان کی وجہ سے ان کی نیند خراب ہوجاتی ہے ۔وہ اس سے اتنا ناراض ہیں کہ انہوں نے اس پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی دوسرے کی نیند خراب کرنے کا حق
نہیں ہے ۔گلوکار نے آج متعددٹویٹ کرکے صبح کے وقت مساجد میں ہونے والی اذان پر
اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمان نہیں ہیں لیکن مساجد میں روزانہ صبح
ہونے والی اذان کی وجہ سے ان کی نیند ٹوٹ جاتی ہے اور انہیں بیدار ہوجانا
پڑتا ہے۔